Latest NewsLocal NewsUrdu News

اننت ناگ میں کانگریس لیڈر کے ذاتی محافظوں پر جنگجوﺅں کی فائرنگ ایک اہلکار زخمی ، علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل ، علاقے میں تلاشی کارروئی ، کوئی گرفتار نہیں

Web Desk

اننت ناگ میں کانگریس لیڈر کے ذاتی محافظوں پر جنگجوﺅں کی فائرنگ

ایک اہلکار زخمی ، علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل ، علاقے میں تلاشی کارروئی ، کوئی گرفتار نہیں

 

جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈانگر پورہ علاقے میں جمعہ کے بعد وپہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب جنگجوﺅں نے کانگریس لیڈر اور میونسپل کمیٹی چیرمین اننت ناگ کے چیرمین ہلال احمد شاہ کی حفاظت پر تعینات پولیس پارٹی کو نشانہ بنا یا جس دوران ان کا ایک ذاتی محافظ زخمی ہو گیا ۔حملے کے بعد پولیس و فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب جنگجو ﺅں نے دن دھاڑے ڈانگر پورہ علاقے میں نمودار ہوکر کانگریس کے سنیئر لیڈر اور میونسپل کمیٹی اننت ناگ کے چیرمین ہلال احمد شاہ کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ گولیوں کی آواز سنتے ہی لوگ اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ۔ حملے کے ساتھ ہی فورسز کی بھاری تعداد علاقے میں نمودار ہوئی جنہوں نے ایک پولیس اہلکار کو زخمی حالات میں پاکر انہیں ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صورہ اسپتال منتقل کیا گیا ۔ زخمی پولیس اہلکار کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ ہلال احمد شاہ کا ذاتی محافظ ہے اور اس کی شناخت ارشاد احمد کے بطور ہوئی ہے ۔ فائرنگ واقعہ کے بعد پولیس و فورسز کی بھاری تعداد نے علاقے کو محاصرے کو لیکر حملہ آوروں کی تلاشی کارروائی شروع کی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کی گئی

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News of India (CNI) is the first news agency of Jammu & Kashmir. The agency's news reports have a massive reach as they are carried by national as well as local newspapers.

Leave a Reply