Latest News

بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کی تاک میں ، پڑوسی ملک نے خطے کا امن داﺅ پر لگا دیا پلوامہ واقعے کے بعد کشمیر میں ظلم و ستم جاری ، پاکستان کشمیری عوام کے شابشانہ کھڑا /شاہ محمود قریشی

Web Desk

بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کی تاک میں ، پڑوسی ملک نے خطے کا امن داﺅ پر لگا دیا

پلوامہ واقعے کے بعد کشمیر میں ظلم و ستم جاری ، پاکستان کشمیری عوام کے شابشانہ کھڑا /شاہ محمود قریشی

 

ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان پر ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک نے خطے کے امن کو داو ¿ پر لگادیا ہے، جنگ کے بادل اب بھی منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعدلائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ کی جارہی ہے، بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے کے بعد کشمیر میں ظلم و ستم اور بڑھ گئے ہیں، کشمیر کے لوگوں کی آواز کو بے دردی سے کچلا جا رہا ہے تاہم ہم کشمیر کے متاثرین کے ساتھ تھے اور ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے شہر ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کے لیے خطے کے امن کو داو ¿ پر لگادیا ہے، جنگ کے بادل اب بھی منڈلا رہے ہیں، ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت پاکستان میں ایک اور حملے کا منصوبہ بنارہا ہے، یہ کارروائی 16 سے 20 اپریل کے درمیان کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بہانے کے طور پر کشمیر میں پلواما جیسا واقعہ بھی کراسکتا ہے، خدانخواستہ ایسا ہوتا ہے تو خطے پر اس کے کیا اثرات پڑسکتے ہیں، اندازہ لگا سکتےہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا اپنی اس تشویش کوعالمی برادری سے شیئرکریں لہذا سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا ہے، عالمی برادری بھارت کے اس غیرذمہ دار رویے کا نوٹس لے، خطے میں امن کے لیے عالمی برادری کو خاموش نہیں رہناچاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے کے بعد 26 فروری کو بھارت جب کارروائی کرتا ہے اس پر دنیا خاموش رہتی ہے، کئی ذمے دارممالک سمیت دنیا نے خاموشی اختیار کررکھی ہے تاہم ہم اتنے بھی ناسمجھ نہیں کہ عالمی براداری خاموش کیوں ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے دعویٰ کیا کہ 3 دہشت گرد کیمپس تباہ کیے، بھارت نے کارروائی میں 350 کے لگ بھگ دہشت گردوں کو مارنے اور ایک ایف سولہ طیارہ بھی گرانے کا دعویٰ کیا، بھارت نے غیرذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کیا، مودی سرکار ایک بھی لاش نہیں دکھا سکی، پاکستان نے ایف 16 گرانے کے دعوے کی بھی تردید کی اور اب امریکا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے پاس ایف 16 طیارے پورے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کشیدگی کو بڑھاتا رہا اور پاکستان کشیدگی کم کرتا رہا، ہم نے بغیر کسی دباو ¿ کے فیصلہ کرکے ابھے نندن کو واپس بھجوایا اور امن کا پیغام دیا، واہگہ بارڈرکی میٹنگ بھی بھارت نے کینسل کی جب کہ ہم نے مزید 360 بھارتی مچھیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ اور بھارت نے غیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا تاہم عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے کردار ادا کرے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا مسئلہ بہت سنجیدہ ہے، سیکریٹری خارجہ نے چین، امریکا، برطانیہ و دیگرممالک سے رابطہ کیا ہے، نہیں چاہتے بھارت حملے کی حماقت کرے، ہم زندہ قوم ہیں، اپنےدفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حقائق قوم اور عالمی برادری کےسامنے لانے کا فیصلہ کیا

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News of India (CNI) is the first news agency of Jammu & Kashmir. The agency's news reports have a massive reach as they are carried by national as well as local newspapers.

Leave a Reply