Latest News

جیش کمانڈر اور اس کے ساتھی کی ہلاکت شوپیان کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال رہی

WebDesk

جیش کمانڈر اور اس کے ساتھی کی ہلاکت

شوپیان کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال رہی

 

گہنڈ شوپیان میں دو مقامی جیش جنگجوﺅں کی ہلاکت کے خلاف شوپیان کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ۔سی این آئی نمائندے کے مطابق گہند شوپیان نامی گاﺅں میں سنیچروار کی صبح خونین معرکہ آرائی میں دو جنگجوﺅ ں جاں بحق ہو گئے اور جن کا تعلق شوپیان سے تھا ۔جھڑپ میں جاں بحق ہوئے مقامی جنگجوﺅں کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو شوپیان کے کئی علاقوں میںہڑتا ل جاری رہی۔ نمائندے کے مطابق مکمل ہڑتال کی وجہ سے دکانیں اور بازار بند رہے جبکہ تعلیمی اداروںمیں بھی تدریسی عمل متاثر رہا۔ نمائندے کے مطابق ہڑتال کے نتیجے میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا جس کے نتیجے میں یہاں ہو کا عالم دیکھنے کو مل رہا تھاجبکہ پُر تشدد مظاہروں کے پیش نظر ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر قصبے میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ادھر جاں بحق جنگجو ﺅں کے آبائی علاقوں میں رقعت آمیز مناظر کے بیچ تعزیتی مجالس منعقد ہوئی اور وہاں لوگوں کا اژدھام رہا ۔ا س موقعہ پر ایک جلوس بھی برآمد ہوا جس میں شامل شرکاءنے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور یہ جلوس پ ±رامن طور منتشر ہوا۔اسی دوران موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کی گئی تھی جو گزشتہ شام دیر گئے ہی دوو بارہ بحال کی گئی

 

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News of India (CNI) is the first news agency of Jammu & Kashmir. The agency's news reports have a massive reach as they are carried by national as well as local newspapers.

Leave a Reply