Latest NewsLocal NewsPoliticsUrdu News

ملی اتحاد میں ہی ہماری فتح ونصرت کاراز مضمر جی ایس ٹی قانون نافظ کرنے سے ہماری مالی خود مختاری چھین لی گئی /فاروق عبداللہ

Web Desk

ملی اتحاد میں ہی ہماری فتح ونصرت کاراز مضمر
جی ایس ٹی قانون نافظ کرنے سے ہماری مالی خود مختاری چھین لی گئی /فاروق عبداللہ

 

مسلمان عالم کی فتح و نصرت کامیابی و کامرانی کا راز صرف اور صرف ملی اتحاد میں ہی مضمرہیں اور اللہ کے بغیر فرزندان توحید کو موجودہ نامساعد حالات مشکلات، تباہی اور بربادی سے نجات دلانے والا ہیں۔ جس نے ہم کو پیداکیا اور ہماری موت و حیات بھی خالق کائینات کے دست قدرت میں ہی ہیں ۔ مسلمانان عالم اس وقت نہایت کم پرسی اور گوناگوں مشکلات اور آزمائشوں کے بھنیور میں دن گزار رہے ہیں اور مسلمانوں کے ازلی دشمن ہمیشہ مسلمانوں کی نا اتفاقی کے در پے میں رہے ہیں لیکن ان مسلم دشمن قوتوں صہولی طاقتوں کا مقابلہ صرکرناف اور صرف مسلم اتحاد میں ہی ہوسکتا ہے ۔سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدر جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے آج بٹوارہ سرینگر میں ایک تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عراق ، افغانستان ، شام ، فلسطین ، لبنان اور دیگر مسلم ممالکوںمیں آج ہر روز خون ناحق بہایاجارہاہے جس پر عالم اسلام کو زبردست تشویش اورپریشانی لاحق ہیں۔جبکہ اہل کشمیر بھی آج پریشانیوں، مصائب اور مشکلات سے دوچار اور اللہ کے فضل وکرم سے ہی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہماری معاشی اور اقتصادی حالات ناگفتہ بہہ ہے ۔ ہماری ٹوریسٹ انڈسٹریز ٹھپ ہو چکی ہے اور وادی کا عوام مشکل سے اپنا روزگار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ خوف وخدا میں رہ کر اپنی زندگی گزارے اور احکام الہیٰ اور اتباع رسول پرگامزن ہو کر ثابت قدم رہے اسی میں ہماری کامیابی اور مشکلاتوں کانجات مضمر ہے اس میں شک نہیںکہ ریاست پر پئہ در پئہ کالے قوانین اور خاص کر بی جے پی پی ڈی پی اتحادی حکمرانوںنے جی ایس ٹی لگا کر ہماری مالی خود مختاری کو نیلام کر دیا اور ریاست کو مالی خود مختاری سے محروم کر دیا کیونکہ اس تباہ کن قانون نے ہماری صنعت و حرفت ، کاروباری اداروں کو مفلوج کر دیا ۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانان ہند بھی اپنے آپ کو عدم تحفظ سمجھتے ہیںاور فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے روحجاں سے ملک کی سالمیت اور آزادی کوبھی بڑا نقصان خطرہ لاحق ہیں۔ اس موقع پر انہوںنے بٹوارہ کی معروف شخصیت خواجہ غلام نبی وانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو گزشتہ جمعہ کے روز اس فانی دنیا سے رحلت کر گئے تھے ۔ یاد رہے مرحوم وانی صاحب پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی ( سابق ڈی سی سرینگر)حاجی غلام قادر پردیسی کے بہنوی تھے اور مرحوم وانی صاحب پارٹی یوتھ لیڈر احسان پردیسی کے خالو تھے ۔ اس موقع پر مرحوم کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت ادا کیا گیا اور مرحوم کے اعلیٰ اوصاف انسان دوستی اور سماجی خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا ۔ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی مرحوم کے سوگواراں کے ساتھ تعزیت کی اور ان کی ڈھارس بندھائی ۔ دریں اثناءپارٹی کے نائب صدر عمرعبداللہ نے جناب پردسی صاحب کو ٹیلی فون پر تعزیت کی جبکہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے بھی سوگواراں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News of India (CNI) is the first news agency of Jammu & Kashmir. The agency's news reports have a massive reach as they are carried by national as well as local newspapers.

Leave a Reply