Latest News

پرنسپل کی حراستی ہلاکت :معصوم اسکولی بچوں کا احتجاج ، ملوثین کو سزا دینے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر بھی جواں سالہ پرنسپل کے شاگردوں کی اظہار برہمی ، تحقیقات کا کیا مطالب

Web Desk

پرنسپل کی حراستی ہلاکت :معصوم اسکولی بچوں کا احتجاج ، ملوثین کو سزا دینے کا مطالبہ

سوشل میڈیا پر بھی جواں سالہ پرنسپل کے شاگردوں کی اظہار برہمی ، تحقیقات کا کیا مطالبہ

جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسکول پرنسپل کی زیر حراست کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسکول پرنسپل کے شاگردوں نے سوشل میڈیا پر ملوثین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔اسی دوران شبیر عبد اللہ پبلک اسکول کے معصوم بچوں نے بھی پرنسپل کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوثین کو سزا دی جائے ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ دنوں سرینگر کے کارگو کیمپ میں جنوبی قصبہ اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسکول پرنسپل رضوان اسد پنڈت کی ہلاکت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسکول پرنسپل کے شاگردوں نے سماجی رابطہ عامہ کی وئب سائٹوں پر اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے استاد کی ہلاکت میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اسکولی بچوں نے اپنے فیس بک اور ٹویٹر اکاونٹس پر اسکول پرنسپل کی ہلاکت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ رضوان کی ہلاکت میں ملوث افراد کو سزا دی جائے ۔جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے زیر تعلیم طالب علموں نے اپنی سماجی وئب سائٹوں پر پوسٹ کئے جن میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے استاد کی ہلاکت میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دی جائے ۔ کئی طلبا ءنے لکھا ” رضوان کے قاتلوں کو پیش کرو “ ”ہمیںانصاف فراہم کرو“ کے پوسٹ کئے اور اپنا انوکھا احتجاج درج کیا ، معلوم ہوا ہے کہ اسکولی طلبا نے زور دار مطالبہ کیا کہ رضوان اسد پنڈت کی ہلاکت میں ملوث افراد کی جلد از جلد نشاندہی کرکے انہیں سزا دی جائے ۔ادھر ترال سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ شبیر عبد اللہ پبلک اسکول میں زیر تعلیم معصوم بچوں نے اسکول پرنسپل کی ہلاکت کے خلاف جمعہ کو پُر امن احتجاج کیا جس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول پرنسپل رضوان اسد کی ہلاکت میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سرینگر میں زیر حراست جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے 28سالہ نوجوان اسکول پرنسپل رضوان سد پنڈٹ کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے جبکہ اس کے علاوہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ایک روزہ ہڑتال کی کال کے علاوہ احتجاجی مظاہروں کی کال بھی دی تھی

 

 

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News of India (CNI) is the first news agency of Jammu & Kashmir. The agency's news reports have a massive reach as they are carried by national as well as local newspapers.

Leave a Reply