Latest NewsUrdu News

ہند وارہ میں مسلح تصادم آرائی اختتام پذیر ، کرنل ، میجر سمیت پانچ فورسز اہلکار اور دو جنگجو ازجاں

WebDesk

جھڑپ میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا / پولیس
جنگجوﺅں کی جانب یرغمال بنائے گئے شہریوں کو بچانے کے دوران فوجی اہلکار اپنی جانیں گنوا بیٹھیں / فوج
سرینگر/03 مئی/سی این آئی// شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں گزشتہ شام سے جاری مسلح تصادم آرائی فوجی کرنل اور میجر سمیت پانچ فورسز اہلکار اور دو لشکر جنگجوﺅں کی ہلاکت پر ختم ہوئی ۔ پولیس کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں اعلیٰ لشکر کمانڈر ہلاک ہو گیا ۔ جبکہ فوج کا کہنا ہے کہ جنگجوﺅں کی جانب سے یر غمال بنانے گئے عام شہری کو بچانے کے دوران دو افسروں سمیت پانچ فورسز اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے چنج مولہ نامی علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان مسلح تصادم آرائی اتوار کی صبح اختتام پذیر ہوئی ۔جس دوران دو افسروں سمیت 4 فوجی ،ایک ایس او جی اہلکار اور2جنگجو ہلاک ہوگئے۔ہلاک شدگان میں فوج کا ایک کرنل( کمانڈنگ آفیسر)، میجر،2 اہلکار اور ایس او جی کا سب انسپکٹر شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگلات کے نزدیک جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سنیچروار کی شام فوج و فورسز اور ایس او جی نے پولیس کے ساتھ مشتر کہ طور پر علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران ابتدائی تلاشی کارورائی کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا ۔ سنیچروار کی شام دیر گئے علاقے میں مختصر جھڑپ کے بعد فوج و فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کیا گیا تھا جس دوران اتوار کے بعد دو پہر علاقے میں اس وقت ایک مرتبہ پھر گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب جنگجوﺅںنے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی دوبدو جھڑپ علاقے میں شروع ہوئی ۔ جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں محاصرہ ووسیع کر دیا گیا جبکہ جنگجوﺅں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے جس کے بعد جنگجوﺅں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کیا گیا ۔ تاہم شام دیر گئے فوج کے ایک پارٹی جس میں کرنل ، میجر ، تین فوجی اہلکار اور پولیس سب انسپکٹر شامل تھا اچانک جھڑپ کے مقام سے لاپتہ ہو گئے جبکہ ان کا دیگر ساتھیوں سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد انہیں تلاش کرنے کیلئے آپریشن را ت دیر گئے ملتوی کر دیا گیا ۔ اور اتوار کی اعلیٰ صبح جونہی رہائشی مکان جس میں جنگجوﺅں چھپے بیٹھے تھے کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا اور جھڑپ کے مقام سے لاپتہ شدہ فوجی اہلکار اور دو جنگجوﺅں کی نعشیں بر آمد کی گئی ۔ اور اس طرح سے جھڑپ فوجی کرنل ، میجر سمیت پانچ فورسز اہلکاروں اور دو جنگجوﺅں کی ہلاکت پر ختم ہو ئی ۔ جھڑپ میں مارے گئے فوجی اہلکاروںکی شناخت کرنل آشوتوش شرما 21 آر آر، میجر انوج سود 19 گارڈز ، این کے راجیش 3 گارڈز ، ایل این کے دنیش 17 گارڈزایس آئی شکیل قاضی کے بطور ہوئی ۔ آئی جی پی کشمیر نے انگریزی خبر رساں ادارے کو جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں اعلیٰ لشکر کمانڈر حیدر ساکنہ پاکستان اپنے ساتھی سمیت مارا گیا ۔ جبکہ جھڑپ میں دو فوجی افسروں سمیت پانچ فورسز اہلکار بھی اپنی جانیں گنوا بیٹھے ۔ ادھر فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنگجوﺅں نے مکان میں موجود عام شہریوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تاہم فوجی کرنل کی قیادت میں فورسز کی ایک ٹیم کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں عام شہریوں کو بچالیا گیا۔ فوج کے مطابق تاہم اس دوران مذکورہ ٹیم جنگجوﺅں کی فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں کرنل آشوتوش شرما ، میجر انوج سود ،نائک راجیش اور لانس نائک دنیش نامی فوجی ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں شامل جموں کشمیر پولیس کی ایس او جی ونگ کا ایک سب انسپکٹر بھی ہلاک ہوگیا۔ کرنل شرما21آر آر کا کمانڈنگ آفیسر تھا اور ا ±سے کشمیر میں ابھی تک بہادری کیلئے دو میڈل عطا ہوئے تھے۔کرنل شرما کا تعلق ا ±تر پردیش کے بلند شہر جبکہ میجر سود کا تعلق چندی گڑھ سے ہے ۔ ( سی این آئی )

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply