Local News

حرکت قلب بند ہونے سے وادی میں بڑھتے اموات پر لوگوں میں تشویش 

سی این آئی

دو ہفتوں کے دوران 24کے قریب افرا د دل کا دوہ پڑنے سے لقمہ اجل 

سرینگر/22جنوری/سی این آئی// چلہ کلان کے دوران کشمیر وادی میں حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ کے باعث لوگوں میں خوف و دہشت پھیل چکی ہے جبکہ دو ہفتوں کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں 24افراد دل کا دووہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گئے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے بڑھتے اموات کے باعث اہلیان وادی میں تشویش اور بے چینی کی لہرپائی جا رہی ہے ۔ وادی کے شمال و جنوب سے آئے روز خبریں موصول ہو رہی ہے کہ حرکت قلب بند ہونے سے کہیں بزرگ تو کہیںجواں سالہ نوجوان یا دوشیزہ کی موت واقع ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے اب تک اس سال کے پہلے ہفتوں میں 24 افراد فوت ہو چکے ہیں۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دونوں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں ایک 45 سالہ شخص کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج رہمو پلوامہ میں ایک 45 سالہ شخص عبدالغنی ڈار کو دل کا دورہ پڑا۔ مذکورہ شخص کو فوری طور پر ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں دل کے مریضوں میں جہاں دن بہ دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہیں دل کا دورہ پڑنے سے دو ہفتوں میں مرنے والوں کی تعداد 24 تک جا پہنچی ہے۔ ادھر حرکت قلب بند ہونے سے اموات میں اضافہ کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اور حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے کی وجہ ماہرین سے جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply