Local NewsUrdu News

پیر پنچال کے آر پار موسم نے پھر بدلی کروٹ ، کہیں ہلکی کر برفباری اور کہیں بارشیں

سی این آئی

تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں سردی کی لہر پھر لوٹ آئی ،درجہ حرارت میں کمی

28فروری کی صبح سے موسمی صورتحال میں بہتری آئی گی /محکمہ موسمیات

سرینگر/26فروری/سی این آئی / محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق شہرہ ٓفاق گلمرگ اور سونہ مرگ سمیت دیگر کئی بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں رم جم بارشیں ہوئی ۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں سردی کی لہر پھر لوٹ آئی جبکہ درجہ حرارت میں بھی کافی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 28فروری کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔

سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی ۔درمیانی شب سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پربرف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں جمعہ کی صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں سردی کی لہر پھر لوٹ آئی جبکہ درجہ حرارت میں بھی کافی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 28فروری کے بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔ ادھر تازہ بارشوں اور برفباری کے باعث درجہ حرارت میں کافی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ گزشتہ کئی دنوں کے خوشگوار موسم کے بعد سردی کی لہر واپس لوٹ آئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی تھی 25سے 27فروری تک موسمی صورتحال خراب رہے گی جس دوران بارشوں اور برفباری ہونے کا امکان ہے ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply