Local News

کووڈ 19ویکسین کے خلاف منفی پروپگنڈہ کا معاملہ 

سی این آئی

مرکزی وزارت صحت نے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا 

سرینگر/22جنوری/سی این آئی// مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ 19ویکسن کے خلاف منفی پروپگنڈا چلانے کو ایک تشویش ناک مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی اس طرح کی حرکات میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ ویکسین کاری مہم جوملک بھر میں جاری ہے میں کسی بھی طرح کی رُکاوٹ نہیں ہوگی ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ کوڈ 19 کے خاتمے میں یہ ویکسین وائر کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوگی لیکن کچھ لوگ اس کے خلاف غلط مہم چلاتے ہوئے دوسروں کو اس کی ترغیب دیتے ہیں اس کی وجہ سے سوسائٹی کا ایک طبقہ اس ویکسین کے بارے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوروناوائرس ویکسین بلا لحاظ مذہب و ملت ، ذات پات اور رنگ کے عام لوگوں کےلئے مختص رکھا جارہا ہے اس لئے لوگوں کو بھی سرکار کا اس کام میں تعاون دینا چاہئے ۔ دہلی میں کرونا ویکسینیشن عوامی آگاہی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ، انہوں نے کہااب ملک میں کوویڈ 19 کی گنتی شروع ہوگئی ہے اور لوگوں کو اس ویکسین کے بارے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنا چاہئے۔ یہ ویکسین لوگوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے ہے اور یہ مناسب قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ویکسین کے ضمنی اثرات کے بارے میں انہوں نے کہا ویکسینیشن کے بعد بخار ، ویکسین کی جگہ پر سوجن یا درد عام ضمنی اثرات ہیں۔ عام ویکسین کے اس طرح کے ضمنی اثرات ہوتے ہیں۔ ہم نے ویکسین کی مدد سے چیچک ، پولیو اور ڈھیپیریا جیسی بیماریوں کا خاتمہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک لوگ ویکسین لینے کےلئے تیار نہیں ہوں گے اس عالمی وبائی وائرس سے نجات نہیں ملے گی اور اس ٹیکہ سے ہی کووڈ وائرس ختم ہوگا۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply