Latest NewsLocal News

خراب موسمی صورتحال بدستور جاری ، بالائی علاقوںمیں ہلکی برفباری ، میدانی علاقوںمیں رم جم بارشیں

سی این آئی

معمول کی زندگی متاثر رہی جبکہ سردی کی لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

آئندہ 24گھنٹوں میںمزید بارشوں اور برفباری کا امکان ،16مارچ موسمی صورتحال میں بہتری آئی گی

سرینگر/14مار چ/سی این آئی/ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے اتوار کو ایک مرتبہ پھر بالائی علاقوں ومیدانی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کوملی ۔خراب موسمی صورتحال کے چلتے معمول کی زندگی متاثر رہی جبکہ سردی کی لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیا ت نے اگلے 24گھنٹوں تک موسمی صورتحال خراب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔

سی این آئی کے مطابق پیر پنچال کے آر پار گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسمی صورتحال جاری ہے جس دوران اتوارکو بھی موسمی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی آئی اور تازہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔

شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں بعد دوپہر تک رم جم بارش ہوئی جبکہ شمالی کشمیر کے کئی میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری دیکھنے کو ملی جس کے نتیجے میں وادی میں ایک مرتبہ پھر سردی میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہو گئی ہےں جس کے نتےجے میں بارشوںکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر وادی کشمیر میں مطلع ابر و آلود رہنے کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہونے کی پیشنگوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ مارچ کا مہینہ مجموعی طور پر وادی کشمیر میں بارشوں کا سیزن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارشوں سے عام لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ باغبانی شعبے سے وابستہ افراد کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ادھر بارشوں کے ساتھ ساتھ گلمرگ ، ٹنگمرگ اور شوپیان کے کئی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر جنوبی کشمیر سے نمائندے سے اطلاع دی ہے کہ دن بھر موسم ابر آلود رہنے کے نتیجے میں سردی کی لہر جاری رہے تاہم وقفے بعض اوقات بارشیں بھی ہوئی جو تم جم کی تھی اور کسی بھی جگہ سے خاصی بارشوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ اس دوران سرینگر سمیت کئی قصبہ جات میں ہلکی سے درمیانہ جبکہ کچھ ایک جگہوں پر بعد دوپہر رم جم بارشیں ہوئیںا±س پار پیر پنچال پہاڑی سلسلے کے ساتھ ساتھ بدھل راجوری ، گلبرگ، مہور، بھدرواہ،ڈوڈہ، مہو ،منگت،کشتواڑ، چھاترو، مڑوا، دچھن اور بنی کے علاوہ ویشنو دیوی مندر کی مضافاتی پہاڑیوں پر تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دریںاثناءمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میںآنے واے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشیں اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ کے مطابق بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں ہوئی بارشوں کے باعث دن میںسردی کی شدت میں اور رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 16 مارچ تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ میدانی علاقوں میں بارشوںجبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply