Health NewsNational News

کووڈ 19کی تباہ کن وبائی بیماری میں سکمز صورہ کی کارکردگی ملک میں نمبر ون پر رہی

سی این آئی

ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے عملہ کے ہمراہ دن رات ہسپتال میں نگرانی کی

سرینگر/13مارچ/سی این آئی/گزشتہ برس مارچ سے عالمی سطح پر پھیل جانی والی کووڈ 19کی مہاماری سے نمٹنے میں صورہ سکمز ہسپتال کا اہم رول رہا ہے اور ملک میں کووڈ کے دوران صورہ ہسپتال کی کارکردگی اول نمبر پر رہی ہے ۔ کووڈ کے دوران جہاں تمام ہسپتال عام مریضوں کےلئے بند تھے صورہ میں تمام شعبہ جات میں مریضوں کا علاج و معالجہ جاری تھا جہاں روزانہ سینکڑوں او پی ڈی مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جاتا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کووڈ 19کے ابتدائی دور میں جب پوری دنیا میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی تھی طبی مراکز اور ہسپتال بند پڑے تھے صرف ایسے ہسپتال کھلے تھے جو کووڈ مریضوں کےلئے مختص تھے تاہم اس مہاماری کے باوجود بھی صورہ سکمز ہسپتال کی کارکردگی بہترین رہی ۔ کووڈ 19دور میں پورے ملک کے ہسپتالوں میں سکمز صورہ کا رول اول نمبر پر رہا ہے اوراس بات کا انکشاف مرکزی ادارہ صحت نے بھی کیا ہے ۔ سکمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے عملہ کے ہمرادن رات ہسپتال میں کووڈ 19کے مریضوں کے علاج و معالجہ کی نگرانی کی ۔ ہسپتال میں کووڈ مریضوں کے علاوہ دیگر غیر کووڈ مریضوں کا بھی علاج و معالجہ جاری رہا خاص کر کینسر کے مریضوں ، دل کے امراض میں مبتلاءمریضوں ، گردوں اور دیگر نازک امراض میں مبتلاءمریضوں کے علاج و معالجہ کے علاوہ ہسپتال میں روزانہ درجنوں ایمرجنسی کیسوں کو بھی دیکھا جاتا تھا ۔ ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے ہسپتال میں نئی مختلف شعبوں کو بھی کھولا جن شعبوں میں دہائیوں سے کام کاج بند تھا ۔ جبکہ ان کی زیر نگرانی ہسپتال میں علاج و معالجہ کے طریقہ کار کو بہتر بنایا گیا اس کے علاوہ عملہ اور افسران کی جواب دہی اور وقت پر ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی طرف بھی دھیان دیا گیا جس سے عام مریضوں کو بہتر سہولیات ملتی رہی ہے ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply