National News

کووڈ 19کی عالمی وباءمیں صحافت سے جڑے افرادکا رول اہم رہا

سی این آئی

میڈیا فٹرنٹی کے کام کو مرکزی و یوٹی سرکار کی طرف سے نظرانداز کیا جارہا ہے

سرینگر/04مئی/سی این آئی// موجودہ کووڈ 19کی وبائی صورتحال میں صحافت سے وابستہ افراد لوگوں کو حالات سے باخبر رکھنے کےلئے اور حقائق کو عوام اور سرکار تک پہنچانے کےلئے دن رات صف اول پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم سرکار کی جانب سے میڈیا فٹرنٹی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ روز اگرچہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر مرکزی و جموں کشمیر سرکار نے واشگاف الفاظ میںاس بات کا اعتراف کیا کہ صحافت سے جڑے افراد نے کووڈ 19میں ہر اول دستے کے بطور کام کیا ہے جس طرح سے طبی عملہ، بلٹ فورس اور دیگر متعلقہ ادارے کام کرتے آئے ہیں اسی طرح میڈیا فٹرنٹی نے بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دئے جس کے نتیجے میں دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی متعدد صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس کے شکار ہوئے اور ازجان ہوئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ روز سوموار کو عالمی سطح پر آزادی صحافت کے حوالے سے دن منایا گیا جس دوران ملکی اور ریاستی سطح پر سرکار نے موجودہ حالات میں میڈیا کے رول کی سراہنا کی اور اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ صحافت سے جڑے افراد طبی عملہ، بلٹ فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرح ہی فرنٹ لائن پر کام کرتے آئے ہیں لیکن اس اعتراف کے باوجود بھی سرکار کی جانب سے میڈیا فٹرنٹی کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ کووڈ ویکسین کے تیسرے مرحلے میں بھی صحافیوں کےلئے کوئی خصوصی ڈرائیونہیں چلائی گئی جبکہ طبی عملہ جو کووڈ مریضوں کے زیادہ قریب رہتے ہیں اور وائرس سے ان کا سامنا رہتا ہے کو ویکسین دی گئی اس کے ساتھ ہی بلٹ فورس ، بلدیاتی اداروں اور میونسپلٹی عملہ کو بھی وکیسن دئے گئے اور اب عام لوگوں کےلئے ویکسنیشن ڈرائیو شروع کی گئی اس کے باوجود بھی میڈیا فٹرنٹی کےلئے سرکار کی طرف سے ٹیکہ کاری کی کوئی خصوصی مہم نہیں چلائی گئی ۔ صحافیوںنے ہر دور میں اپنا کردار اداکیا ہے چاہے وہ کسی بھی طرح کے حالات کیوں نہ ہوں میڈیا نے اپنا رول بخوبی نبھایا خاص کر جموں کشمیر میں پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوںنے اپنی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں تک حقائق پہنچانے اور سرکار کو اصل حالات سے باخبر رکھنے کے علاوہ لوگوں کے مسائل کو سرکاری ایوانوں تک پہنچانے میں رول اداکیا ہے ۔ اور اب اس عالمی وبائی بیماری میں بھی دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی صحافت سے جڑے افراد اپنا کام انجام دے رہے ہیں اس کے باوجود بھی میڈیا مٹرنٹی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ اعدادشمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک اس عالمی وبائی بیماری سے 1228صحافی ازجان ہوئے ہیںجن میں سے صرف بھارت میں ہی 131میڈیا پرسنز اس وباءسے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ میڈیا کے عالمی دن کے موقعے پر اگرچہ صدر ہند، نائب صدر، وزیر اعظم اور یوٹی جموں کشمیر کے لیفٹنینٹ گورنر نے آزادی صحافت کے حوالے سے بات کی اور ان جانباز صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوںنے کووڈ کی وجہ سے اپنی جان گنوادی ہے ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply