Local NewsUrdu News

جموں کشمیر نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کا اہم اجلاس سرینگر میں منعقد

سی این آئی

اخبارات کو سے جڑے معاملات پر سیر حاصل بحث،کمیٹی کا وفد عنقریب دلی روانہ ہوگا ،میٹنگ میں فیصلہ

سرینگر /29مارچ/سی این آئی/ جموں کشمیر نیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس سرینگر میںمنعقد ہوا جس میں اخبارات کے مدیران اعلیٰ کے علاوہ سینئر صحافیوںنے شرکت کی ۔ اجلاس میں اخبارات کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کا ایک وفد عنقریب ہی نئی دلی کا دورہ کرے گا جہاں پر وہ وزارت انفارمیشن بروڈکاسٹنگ کے ساتھ یہ معاملہ اُٹھاے گا جبکہ دیگر متعلقہ اداروں کی نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموںکشمیرنیوز پیپرس کارڈنیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت سینئر صحافی اور کمیٹی کے چیرمین رشید راہی نے کی ۔جبکہ اجلاس میں مختلف اخبارات کے مدیران اعلیٰ ،ایڈیٹروں اور سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں جموں کشمیر سے شائع ہورہے اخبارات کو درپیش مشکلات اور مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی اور اس بات پر افسوس کااظہار کیا گیا کہ یہاں کے اخبارات کو سرکاری سطح پر نظر انداز کیا جارہا ہے خاص کر اخبارات کو دپیش مسائل کے حل کےلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اُٹھایا جارہاہے ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ اخبارات سے جڑے معاملات کے حوالے سے متعدد بار جموں کشمیر انتظامیہ کے عہدیداروں سے بات گئی تاہم خواطر خواہ نتیجے برآمد نہیںہوئے ۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کمیٹی کا ایک وفد نئی دلی جائے گا جہاں پر وفد یہ معاملہ منسٹری آف انفارمیشن بروڈکاسٹنگ سے اُٹھائے گا جبکہ وفد پریس کونسل آف انڈیا اور دیگر متعلقہ ادارں سے بھی اس مسئلے پر بات کرے گا او جموںکشمیر سے شائع ہورہے اخبارات کو درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کرے گا۔

 

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply