Urdu News

جنوبی کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر پالتھین اور دیگر کوڑا کرکٹ ڈالا جاتا ہے

سی این آئی

کمپنگ کےلئے آنے والے لوگ سیاحتی مقامات پر گندگی نہ پھیلائیں اور صفائی کا خیال رکھیں

سرینگر/31اگست/سی این آئی// جنوبی کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر کمپنگ کرنے کےلئے جانے والے لوگ پالیتھین، پلاسٹک اور دیگر کوڑا کرکٹ ڈالدیتے ہیں جس سے سیاحتی مقامات کا ماحول خراب ہورہا ہے ۔ اس ضمن میں سیاحت سے جڑے افراد نے بھی اس بات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہیں روکا گیا تو سیاحتی مقامات پر ہر جگہ کوڑا کرکٹ دکھائی دے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہلگام ، ڈکسم ، ککرناگ، اور دیگر سیاحتی مقامات پر جو لوگ کمپنگ کرنے کےلئے جاتے ہیں وہ وہاں پر پالیتھین لفافوں ، پالسٹک کی اشیاءاور دیگر مضر ماحولیات کوڑا کرکٹ ڈالدیتے ہیں جو قدرتی ماحول کےلئے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ آبی جھرنوں، ندی نالوں میں بھی اس طرح پالتھین، چپس پیکٹوں کے لفافے ، ڈسپوزل واٹر بوتلیں اور دیگر چیزیں ڈال دی جاتی ہے جس سے پانی بھی آلود ہ ہورہا ہے ۔ اس معاملے پر سیاحت سے جڑے افرادنے سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح سے اگر لوگ سیاحتی مقامات پر گندگی پھیلاتے رہیں تو یہ سیاحتی جگہوں کےلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔سیاحت سے وابستہ ایک شہری فاروق امین نے کہا کہ لوگ یہاں سیر سپاٹے کےلئے آئیں لیکن پالیتھین کا استعمال نہ کریں اور صحت صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اس وران معلوم ہوا ہے کہ سرکاری سطح پر بھی سیاحتی مقامات پر پالتھین اور پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کےلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply