Local NewsUrdu News

سرینگر اور بڈگام کو چھوڑ کر وادی کے دیگر اضلاع میں پانچ روز بعد موبائیل انٹر نیٹ خدمات بحال

سی این آئی

سرینگر اور بڈگام میں منگل دوپہر بعد بحالی کا امکان

سرینگر /06ستمبر / سی این آئی: بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد سرینگر اور بڈگا م کو چھوڑ کر وادی کے دیگر اضلاع میںپانچ روز بعد موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئی ہے جس کے ساتھ ہی صارفین نے راحت کی سانس لی ۔سی این آئی کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی طویل علالت کے بعد یکم ستمبر رات دیر گئے حیدر پورہ کی رہائش گاہ پر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے ساتھ ہی وادی کشمیر میںبندشوں کا نفاذ عمل میںلایا گیا جس کے ساتھ ہی کالنگ اور موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی اگرچہ دو دن بعد کالنگ سہولیات بحال کر دی گئی تھی تاہم موبائیل انٹر نیٹ خدمات پانچ روز بعد سوموار کی شام دیر گئے بحال کر دی گئی ۔ اس ضمن میں پولیس نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ سرینگر اور بڈگام اضلاع کو چھوڑ کر وادی کے دیگر اضلاع میں سوموار کی شام 7بجے موبائیل انٹر نیٹ خدمات بحال کر دی جائے گی جس کے چلتے خدمات کو بحال کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سرینگر اور بڈگام اضلاع کیلئے موبائیل انٹر نیٹ خدمات کی بحالی کا فیصلہ منگل کے بعد دوپہر لیا جائے گا ۔ ادھر وادی کشمیر میںموبائیل انٹر نیٹ خدمات کی بحال کے ساتھ ہی صارفین نے راحت کی سانس لی جبکہ آن لائن کلاسز میںشامل ہونے والے بچوں کو بھی بڑی راحت ملی ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply