Local NewsUrdu News

سرینگر جموں شاہراہ کی ضروری مرمت ، آج ٹریفک بند رہے گا

سی این آئی

مغل روڑ پرآئندہ دنوں میں ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہو گی

سرینگر/یکم اپریل/سی این آئی/ ضروری مرمت کے پیش نظر جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی گی۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر آج یعنی جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ادھر گزشتہ سال بھاری برف با ری کے بند کئی ماہ تک بند پڑا تاریخی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ شوپیان کو ضلع پونچھ سے ملانے والی مغل شاہراہ کو آئندہ کچھ دنوں میں ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بحال کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ ایڈ وائزری کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ ضروری مرمت کے پیش نظر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو نہ تو سرینگر سے جموں اور نہ ہی جموں سے سرینگر آنے کی اجازت ہو گی ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو سرینگر جموںشاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیںہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پہلے ہی حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے جس دوران تمام مسافروں اور فوجی اہلکاروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جمعہ کے روز شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ تمام مسافروں سے تاکید کی گئی ہے کہ سفر سے پہلے محکمہ ٹریفک سے رابطہ ضروری کریں۔ ادھر تاریخی مغل شاہراہ پر بھی مسلسل ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے اور ابھی تک اس کو بحال نہیںکیا گیا ۔ ادھر گزشتہ سال بھاری برف با ری کے بند کئی ماہ تک بند پڑا تاریخی مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ شوپیان کو ضلع پونچھ سے ملانے والی مغل شاہراہ کو آئندہ کچھ دنوں میں ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بحال کیا جائے گا ۔سی این آئی کے مطابق مغل شاہراہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دینے کا کام شدو مد سے جاری ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سا ل ماہ دسمبر میں ہوئی بھاری برفبا ری کے نتیجے میں مغل روڑ کو سڑک کی آمد رفت کیلئے بند کیا گیا تھا جس کے بعد بیکن اہلکاروں نے شاہراہ کو ساف کرنے کیلئے کارروائی شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشہ دنوں تاریخی مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے اور کچھ دنوں کے اندر شاہراہ کو آمد رفت کیلئے بحال کیا جائے گا ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply