Urdu News

سلطان پورہ پٹن میں آوارہ کتوں کی دہشت، دو معصوم بچوں کو بنایانشانہ علاقے میں خوف ودہشت کی لہر ، متعلقہ محکمہ کے خلاف شدید غم و غصہ

Web Desk

سلطان پورہ پٹن میں آوارہ کتوں کی دہشت، دو معصوم بچوں کو بنایانشانہ
علاقے میں خوف ودہشت کی لہر ، متعلقہ محکمہ کے خلاف شدید غم و غصہ

 

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سلطان پورہ پٹن میں آوارہ کتوںراہ چلتی دو معصوم بچیوں پر حملہ کرکے ان کو زخمی کردیا ہے ۔ علاقے میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ کی وجہ سے علاقے میں خوف دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے اور لوگوںنے متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ آوارہوں کتوں کوٹھکانے لگانے میں ناکام ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں آوارہ کتوں کی تعداد دن دوگنی رات چوگنی بڑھ جاتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پٹن سلطان پورہ کے محلہ ملپورہ میں دو معصوم بچیوں دونوں کی عمر دس سے بارہ سال باتائی جاتی ہے۔یہ دو بچیاں اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ آوارہ کتوں نے الگ الگ جگہوں پربچیوں کو بری طرح سے نوچ ڈالا۔ واقعہ کے وقت دونوں بچیوں کے والدین گھر پر موجود تھے کہ ان کی جان بچا لی۔آوارہ کتوں کی طرف سے لوگوں پر حملہ کئے جانے کا معاملہ اسے پہلے بھی تحصیل پٹن کے کئی گاوںمیںپیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آوارہ کتوں کی جانب سے انسانوں پر حملے کے علاوہ آوارہ کتے لوگوں کے صحنوں سے مرغ مرغیوں پر بھی حملے کرکے ان کو اپنا نوالہ بنالیتے ہیں ۔ جبکہ آوارہ کتوںنے اب تک کئی بھیڑ بکریوں پر بھی حملے کرکے ان کو زخمی کردیا ہے ۔ آوارہ کتوںکے حملوں میں اضافہ کی وجہ سے علاوہ میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔اور لوگ اپنے گھروں سے بچوں اور ضعیف العمر اشخاص کو نکلنے نہیں دیتے ۔ جبکہ لوگوںنے متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ان آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے میں ناکام ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں کتوں کے حملے کے واقعات آئے روز رنماءہورہے ہیں ۔
CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News of India (CNI) is the first news agency of Jammu & Kashmir. The agency's news reports have a massive reach as they are carried by national as well as local newspapers.

Leave a Reply