Local NewsUrdu News

ماہ رمضان میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو لیکر عوام پریشان

سی این آئی

بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف متعلقہ محکموں کے خلاف شدید ناراضگی

سرنگر/03مئی/سی این آئی// ماہ رمضان میں بھی بنےادی سہولےات کی عدم دستےابی کے سلسلے میں زمینی سطح پر ہاہا کار مچی ہوئی ہے،بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستےابی پر لوگ سڑکوں پرآنے کیلئے مجبور رہو رہئے ہیں جبکہ لوگوں کو راشن کی عدم دستیابی کے خلاف بھی کافی پریشانیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ کی لہر ہائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ماہ رمضان میں لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے سرکاری دعوﺅں کے بیچ وادی کے اطراف و اکناف میں لوگوں کو بجلی ، پانی اور راشن کی عدم دستیابی کو لیکر کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ماہ مقدس کے ان ایام میں بھی افطاری اور سحری کے اوقات لوگوں کو بجلی کی سپلائی میسر نہ ہونے کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گرمیوں کے ان ایام میں بھی پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقنی بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے زمینی سطح پر اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں جس کے نتےجے میں لوگوںمیں ہاہا کار مچی ہوئی ہے ۔ماہ مقدس میں بھی لوگوں کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث لوگ سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں ۔ اسی دوران وادی کے کئی علاقوں کے لوگوں نے بتاےا کی علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور پی ای ای محکمہ وادی کے عوام کو بنےادی ضرورت فراہم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوتا جارہا ہے جبکہ طبی سہولےات کا فقدان اس قدر پایا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں کے نجی کلنکوں پر اسپتالوں سے زیادہ بےمار دکھائی دےتے ہیں اور اسطرح سرکاری اسپتالوں کی افادےت مکمل طور پربے معنی ہوکر رہ گئی اور انتظامیہ خواب خرگوش میں پڑی ہوئی ہے ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply