Local NewsUrdu News

وادی میں 5سے 8مئی تک بارش کی پیشن گوئی

سی این آئی

سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23ڈگری ریکارڈ

سرینگر/02مئی/سی این آئی// وادی کشمیرمیں موسم خوشگوار ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے 5مئی سے 8مئی تک بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔ جبکہ اگلے دس دنوں تک کوئی بھاری بارش ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ ہفتے سے موسم بہتر رہنے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں بھی بہتری آئی ہے تاہم محکمہ موسمیات نے 5مئی سے 8مئی تک شہر سرینگر سمیت دیگر میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ڈائٹریکٹر میٹرولوجیکل سونم لوٹس نے کہاہے کہ پانچ مئی دوپہر کے بعد ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے تاہم 8مئی سے اگلے دس دنوںتک کسی بھی بھاری بارش کا امکان نہیں ہے ۔ اس دوران آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23اعشاریہ صفر ڈگری ریکارڈکیا گیا ہے ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply