Local NewsUrdu News

ژرہ کوکرناگ کا علاقہ جدید دو رمیں بنیادی سہولیات سے محروم

سی این آئی

پینے کا پانی دو کلو میٹر دور گھوڑوں پر برتن لاد کر حاصل کرنے پر لوگ مجبور

سرینگر/21مارچ/سی این آئی// اننت ناگ سے 70کلومیٹر دور علاقہ ژرہ کوکرناگ میں لوگ 21ویں صدی میں بھی بنیادی سہولیات جیسے پینے کا صاف پانی ، سڑک اور موبائل خدمات سے محروم ہے جس کے نتیجے میں علاقے کی ایک وسیع آبادی پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے 70کلومیٹر دوری پر واقع گاﺅں علاقہ ژرہ کوکرناگ اس دورجدید میں بھی تمام تر سہولیات سے محروم ہے ۔ علاقہ میں ابھی تک پہنے کے صاف پانی دستیاب نہ ہونے سے لوگ گھوڑوں اور کھچروں پر برتن لاد کر کئی کلو میٹر دور جاکر پینے کےلئے پانی لانے پر مجبور ہورہے ہیں ۔مقامی لوگوںنے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی قلت سے لوگ سخت پریشان ہے اور ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے ۔

اس سلسلے میں محمد جمیل ملک ایک معزز شہری نے بتایا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے کئی بار متعلقہ افسران سے اپیل کی گئی اور تحریری طو رپر بھی انہیں آگاہ کیا گیا تاہم خالی یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ادھر مقامی لوگو ں نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقہ کی آبادی وسیع ہے تاہم نہ یہاں کے لوگوں کو طبی سہولیات مئیسر ہے ، نہ سڑک اور ناہی بجلی کی فراہمی کےلئے کوئی اقدام اُٹھایا گیا ہے ۔

لوگوں نے کہا کہ اس دور میں بھی لوگ موبائل خدمات سے محروم ہے ۔ لوگوں کے مطابق موبائل پر بات کرنے کےلئے انہیں دس کلو میٹر کا سفر کرنا پڑتا ہے کیوں کہ علاقہ میں کسی بھی مواصلاتی کمپنی کا ٹاور نصب نہیں ہے ۔ لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پچھڑے علاقے کی طرف توجہ دیکر یہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے اقدامات اُٹھائیں۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply