Latest NewsLocal NewsUrdu News

کانگریس کا الیکشن منشور ملک کی سالمیت کےلئے خطرہ / نرملاسیتا رمن افسپاءمیں ترمیم اور ملک کے ساتھ غداری کے قوانین کاالعدم قراردینے سے فوج کی حوصلہ شکنی ہوگی

Web Desk

کانگریس کا الیکشن منشور ملک کی سالمیت کےلئے خطرہ / نرملاسیتا رمن

افسپاءمیں ترمیم اور ملک کے ساتھ غداری کے قوانین کاالعدم قراردینے سے فوج کی حوصلہ شکنی ہوگی

 

کانگریس کی جانب سے جاری کردہ انتخابی منشور میں افسپاءمیں ترمیم اور کشمیر سے جڑے دیگر معاملات پر وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ کانگریس فوج کی حوصلہ شکنی کرنے کے درپے ہیں اور ایک طرف فوج کے حق میں مراعات کی بحالی اور فوت ہوئے فوجی جوانوں کے اعزاز میں یاد گار بنانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے دوسری طرف اپنے انتخابی منشور میں فوج کو کمزور کرنے اور اس کے پیروں میں بیڑھیاں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کانگریس کے الیکشن منیفسٹو پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ نے بھی سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتخابی منشور ملک کی سالمیت کےلئے خطرہ ہے ۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق کانگریس کی جانب سے جاری کردہ انتخابی منشور میں ریاست جموںو کشمیر اور دیگر شورش زدہ ریاستوں میں نافذ العمل بدنام زمانہ افسپاءمیں نرمی لانے اور کشمیر میں تمام طبقات سے بلا مشروط مذاکرات شروع کرنے کو ملک اور فوج کے خلاف قراردیتے ہوئے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ کانگریس دوہری پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ۔ کانگریس نے ایک طرف پلوامہ حملے میں فوت ہوئے فوجی جوانوں کے اعزاز میں یادگار بنانے کی باتیں کررہی ہیں دوسری طرف فوج کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔ نرملا سیتا رمن نے آج ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ فوج ریاست جموں و کشمیر میں دشوار گزار ماحول میں کام کررہی ہے اور ان کو افسپاءہی بلا روک ٹوک کام کرنے کی آزادی فراہم کرتا ہے تاہم اگر افسپاءمیں کسی قسم کی نرمی کی گئی تو فوج کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ان کا منوبل ٹوٹ جائے گا۔ سیتا رمن نے کہا کہ اس وقت جو ریاست جموں و کشمیر میں حالات ہیں اُن حالات میں فوج کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ ان کی حوصلہ شکنی کرنی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز مرکزی وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ارون جیٹلی نے کانگریس کے انتخابی منشور میں افسپاءمیں ترمیم غداری کے الزام کے قانوں کو کاالعدم قراردیتے کے ساتھ ساتھ کشمیر میں مذاکرات کو بحال کرنے کے وعدے پر اپنا شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ انتخابی منشور ملک کے عوام کےلئے ناقابل قبول ہے اور یہ ملک کو تقسیم کرنے کا فارمولہ ہے ۔ ارون جیٹلی کہا کہ کشمیر میں جاری شورش سے نمٹنے کےلئے فوج کو جو اختیارات دئے گئے ہیں اگر ان کو ان سے چھین لیا گیا اس سے فوج کے حوصلے پست ہوں گے ۔انہوںنے نئی دلی میں کانگریس کے انتخابی منشور کے جاری کرنے کے بعد ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ ان کا منشور علیحدگی پسندوں کا پسندیدہ منشور ہے اور ایسا لگ رہا ہے ” الیکشن منفسٹو کانگریس نے نہیں بلکہ کشمیر کے انتہاءپسندوں اور ماﺅ نواز لیڈروں نے تیار کیا ہے“ ۔ انہوں نے کہا کہ اگر افسپا ءمیں ترمیم کی گئی تو اس سے فوج کا منوبل گر جائے گا۔سی این آئی کے مطابق اس دوران بی جے پی کے قومی صدر امت کمار شاہ نے بھی کانگریس کے انتخابی منشور پر سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس ملک دشمن عناصر کو حوصلہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے ۔اور یہ پارٹی ایک بھی ووٹ کی حقدار نہیں ہے ۔اور آج وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے اس معاملے پر کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الیکشن منشور کو ملک کی سالمیت کےلئے خطرہ قراردیا ہے ۔ یاد رہے کہ کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں کشمیر کو خاصی اہمیت دی ہے ۔ پارٹی منشور میں کانگریس نے کشمیر کے قیام امن کےلئے افسپاءمیں نرمی لانے کا ذکر کیا ہے منشور میں وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد ریاست جموںو کشمیرمیں نافذ العمل بدنام زنامہ افسپاءمیں ترمیم کی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی پارٹی کا انتخابی منشور پیش کرنے کے دوران کہا کہ کشمیر میں مذاکرات کی بحالی ناگزیر بن گئی ہے اور اس کےلئے تین مذاکرات نامز د کئے جائیں گے جو سول سوسائٹی سے وابستہ ہوں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں ہر طبقہ کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اور بات چیت کا دائرہ آزاد ہوگا اور یہ غیر مشروط بات چیت ہوگی اس میں کسی بھی قسم کی شرط نہیں ہوگی۔ سی این آئی کے مطابق منشور پیش کرنے کے دوران کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کشمیر میں بہت خون خرابہ ہوچکا اب نہیں ہونا چاہئے یہاں امن خوشحالی اور تعمیر و ترقی کا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی سرکار نے جنت کشمیر کو جہنم زار بنادیا ہے ۔ اس موقعے پر انہوں نے تین طلاق بل کو رد کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News of India (CNI) is the first news agency of Jammu & Kashmir. The agency's news reports have a massive reach as they are carried by national as well as local newspapers.

Leave a Reply