Local NewsUrdu News

کشمیر کسی سڑک کا نہیں بلکہ ایک بہت بڑا مسئلہ ، بندوق سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہوگا

سی این آئی

حکومت ہند نے ہم سے جو چھین لیاہے اس کو واپس کرنا ہی ہوگا ، کشمیری حق کی لڑائی لڑتے ہیں / محبوبہ مفتی

سرینگر/02مارچ/سی این آئی// کشمیر کسی سڑک کا نہیں بلکہ ایک بہت بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر بندوق سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہوگا ۔

سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کی سابق وزیر اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر محض سڑکوں کا مسئلہ نہیںہے بلکہ تنازعہ کشمیر ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کوئی بڑا مسئلہ نہیںہے کیونکہ معاملے کو حل حالیہ میںمنعقدہ ڈی ڈی سی امید وار بھی کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ گزشتہ 70سالوں سے مشکلات کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ جبکہ ہزاروں لوگوں چاہئے وہ جنگجو ہو یا عام شہری یا فورسز اہلکار انہوں نے اپنی جانیں نچھاور کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ابھی 10لاکھ سے زائد فوجیوں کی تعیناتی ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کشمیر عالمی تنازعہ ہے اور اس کا حل لازمی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جو بھی بھارت سے ہم سے چھین لیاہے اس کو واپس کرنا لازمی ہے ۔ تب ہی جاکر یہاں کے لوگ آرام کی زندگی گزر بسر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میںکہا کہ حکومت ہند کیوں کر غصہ ہوتی ہے جب ہم ان سے کچھ مانگتے ہیں تو بتاﺅں کیا ہم پاکستان سے یہ سب چیزیں مانگ لیں۔انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 70سالوں سے اپنے حق کیلئے لڑتے ہیں ۔ انہوں نے بچوں سے اپیل کی ہے کہ ہو بندوق کا سہارا نہ لیں کیونکہ تشدد سے کوئی مسئلہ حل نہیںہوگا ۔ کسانوں کے احتجاج کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں نے پُر امن طریقے سے احتجاج کرکے اپنی بات منوائی تو کشمیر کے نوجوان کو بھی چاہئے اپنے احتجاج کو پُر امن طریقہ سے عمل میںلائے تاکہ کشمیر کے مسئلہ کو بھی حل کیا جائے ۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں معصوم بچوںکو ہلاک کیا جاتا ہے دیکھے اطہر مشتاق کو انہوں نے حالیہ میں دسویں جماعت پاس کی ہو گی تو اسکو بھی جھڑپ میںجاں بحق کیا گیا اور بعد میں اس کی نعشیں بھی اس کے والدین کو فراہم نہیںکی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلہ کو پر امن طریقہ سے حل کرنالازمی ہے اور اس مسئلہ کو جنتا جلد حل کیا جائے وہ بہتر ہو گیا تاکہ خون خرابہ کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply