Local NewsUrdu News

ہانجی دانتر اننت ناگ میں پانی کی عدم دستیابی

سی این آئی

لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے خلاف شدید احتجاج کیا

سرینگر/04مئی/سی این آئی// اننت ناگ کے ہانجی دانتر علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر آکر دھرنا دیا ۔ احتجاجی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہانجی دانتر میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگ ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہانجی دانتر کے مکینوں نے منگل وار کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کو لیکر سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ ان کے گاوں میں پانی کی شدید قلت گذشتہ قریب ایک ہفتہ سے ہے جس کی وجہ سے وہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ہانجی دانتر میں منگل وار کو کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے بیچ درجنوں مرد و زن سڑکوں پر آگئے اور پینے کے پانی کی فراہمی کو لیکر احتجاج شروع کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے متعلقہ محکمہ کے خلاف شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہا پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو کئی بار آگاہ کیا گیا تاہم انہوں نے ابھی تک اس ضمن میں کوئی کارروائی نہیں کی ۔ احتجاجی مظاہرین نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ وہ علاقہ کےلئے پانی کی بحالی کےلئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو رمضان کے ان ایام میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply