Videos

بھارت کسی بھی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر قابل

سی این آئی

ہماری فوج نے چین اور پاکستان کے ارادوںکو ناکام بنایا/ وزیر اعظم مودی

مسئلہ کشمیر ہو، لداخ معاملہ ہو یا عالمی وبائی بیماری ہو بھارت اپنے بل پر فیصلے لینے کا اہل

سرینگر/28جنوری/سی این آئی/وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے چین اور پاکستان کے ارادوں کو ناکام بنایا ہے جو ہمیشہ بھارت کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصرور رہتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کو دنیا کی بہترین بنانے کے لئے ہر قدم اٹھا رہی ہے اور ہماری افواج کے پاس عمدہ ’جنگی مشینیں‘ موجود ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا میں ہندوستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے جس کے نتیجے میںسعودی عرب، یونان اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ فرانس، روس اور دیگر ممالک ہندوستان کے قریب آرہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہو ، لداخ کا مسئلہ ہو یا کوروناوائرس کی وبائی بیماری کا مسئلہ ہو بھارت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے بل پر فیصلے بھی لے سکتا ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کا اہل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج بھارت کی فوج کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فوج دنیا کی بہترین افواج میںشمار کی جاتی ہے ۔ ہماری فوج لداخ میں سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہے جس سے ہماری فوجی طاقت ظاہر ہوتی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ملک تیزی سے دنیا کے نقشے پر اپنا نشان چھوڑ رہا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر قابل ہے چاہے وہ وائرس ہو یا سرحد پر کوئی چیلنج۔ مودی نے دہلی چھاؤنی کے کری اپپا پریڈ گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ریلی کے بعد کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں دس ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری فوجی تعطل کا بالواسطہ طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ہندوستانی فوج نے چین کے ارادے کو ناکام کردیا۔انہوں نے کہا ’’ ہندوستان نے پچھلے سال میں یہ ظاہر کیا ہے کہ وائرس یا سرحد کا چیلنج ،ہندوستان خود کو بچانے کے لئے ہر اقدام کرنے کے اہل ہے۔ چاہے وہ ویکسین کا حفاظتی جال ہو یا ہندوستان کے چیلینجرز کا جدید میزائل ، ہندوستان ہر محاذ پر قادر ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کو دنیا کی بہترین بنانے کے لئے ہر قدم اٹھا رہی ہے اور ہماری افواج کے پاس عمدہ ‘جنگی مشینیں’ موجود ہیں۔ بدھ کے روز فرانس سے تین رافیل لڑاکا طیاروں کی ملک میں آنے والی تازہ کھیپ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان طیاروں میں آسمان میں پرواز کے دوران ایندھن بھرا گیا تھا اور ہمارے دوست ملک متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور یونان نے اس میں تعاون کیا تھا۔ اس سے دنیا میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply