Videos

سلطانکڑی اوڑی میں بھیانک آتشزدگی واقعہ

سی این آئی نیوز

Representational Picture

بیٹے کی موت کے دو دن بعد ماں بھی لقمہ اجل ، ہلاکتوں کی تعداد 3تک پہنچی

سرینگر/16فروری/سی این آئی// اوڑی میں بھیانک آتشزدگی واقعہ میں جھلس جانے کے بعد بیٹے کی موت کے دو روز بعد ماں بھی زخمیوںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 3تک پہنچ گئی جبکہ کنبے کے دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

سی این آئی کے مطابق 7 فروری کو اوڑی کے سلطانکڑی علاقے میں آگ کی ایک بھیانک واردات رونما ہوئی جس دوران دوران ایک ہی گھر کے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔آتشزدگی میں جھلس کر زخمیوں کو اگرچہ علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان میں سے ایک پہلے ہی دن ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا تھا جبکہ اس کے بعد دو روز قبل بیٹے بھی اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔

منگل کو کنبے پر اس وقت قیامت پھر بپا ہوئی جب بیٹے کی موت کے دو روز بعد ماں بھی زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی اورا س طرح سے مہلوکین کی تعداد 3تک پہنچ گئی ۔

مہلوکین میں ساجد اور واحد جبکہ واحد کی ماں ،روشی بیگم شامل ہے اور ان کا شوہر عبد الرشید خان زیر علاج ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو دن قبل بیٹے کی موت کے بعد والدہ بھی انتقال کر گئی جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 3تک پہنچ گئی ہے جبکہ مہلوک خاتون کا شوہر اسپتال میںزیر علاج ہے ۔

CNI News Desk
the authorCNI News Desk
Current News Of India-CNI, is a first news agency and a multimedia news house that gather news and cover all the happenings of J&K and rest of the world. We Publish both English and Urdu news for newspapers and our news has a massive reach as they are carried by National as well as local Newspapers. CNI News is also one among the leading Multimedia News Houses.

Leave a Reply